بیرسٹر محمد علی سیف کی گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

296
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور۔25مارچ (اے پی پی):معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کے نتیجے میں پاک فوج کے 4جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پا ک فوج کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی داخلے کی کوشش کو ناکام بنایا ،پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ فوجی جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں’بیرسٹر سیف نے شہید جوانوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔