بین الاقوامی نمائش ویب سمٹ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے، ٹی ڈی اے پی

131
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پرتگال میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی نمائش ’’ویب سمٹ‘‘ میں شرکت کےلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اگست ہے۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش کا انعقاد13تا 16نومبر 2023کو پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوگا۔ نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، مشین لرننگ ، ای کامرس،سافٹ ویئر سلوشنز،انٹرٹینمنٹ اینڈ میڈیا، انوائرمنٹ اور توانائی سے متعلق آلات پیش کئے جائیں گے ۔

نمائش میں سروسزدرآمد و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں سے اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی۔ مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔