بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں اگست کے دوران نموریکارڈ

72
بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجراء میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر22.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے 6910ارب روپے کے قرضہ جات کااجراکیاگیاجو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 22.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے مجموعی طورپر5627 ارب روپے کے قرضہ جات جاری ہوئے تھے۔

جولائی کے مقابلہ میں اگست میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے قرضہ جات کے اجراءمیں ماہانہ بینادوں پر0.6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔ جولائی میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکیلئے 6867 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو اگست میں بڑھ کر6910 ارب روپے ہوگئے۔