بیوی پر بدترین تشدداور سر کے بال کاٹنے والا ملزم گرفتار

106
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):بیوی پر بدترین تشدداور سر کے بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سے خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر اطلاع دی۔ کالر نے بتایا کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر بدترین تشدد کر رہا ہے ، ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن نے فورا کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دئیے۔

خواتین ظلم، تشدد وہراسگی کی صورت میں فوری 15ڈائل کریں اور 2دبا کر ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔