بیگم ثمینہ علوی کی زیر صدارت کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اجلاس، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پولیو، انسداد خسرہ، فیملی پلاننگ اور روبیلا مہم کے حوالے سے بریفنگ

57
ثمینہ عارف علوی
بریسٹ کینسر قابل علاج مرض ہے، آگاہی و شعور کو فروغ دے کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے،بیگم ثمینہ علوی

کوئٹہ ۔15نومبر (اے پی پی):بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ جتنی جلد بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوگی اس سے بچنے کےامکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے، اس بارے میں خواتین میں مکمل آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے بھی موجود تھے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو، انسداد خسرہ، فیملی پلاننگ اور روبیلا مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

بیگم ثمینہ علوی نے مائوں میں بریسٹ فیڈ کے رحجان کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ بلوچستان میں ضلعی سطح پر بنیادی صحت مراکز کو مذید مضبوط بنانا ہوگا۔ بیگم ثمینہ علوی نے صحت و نگہداشت کے حوالے سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے کردار کو سراہا ۔