اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے وزیر خزانہ کے مطابق انہوں نے 80 نہیں 76 فیصد قرض لیا ہے، کوئی ان سے پوچھے کہ اتنا قرض لینے کے باوجود ملک آج دیوالیہ ہونے کے قریب کیوں پہنچ چکا تھا۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قرض پاکستان سنوارنے کے لئے لیا تھا یا بنی گالہ کا کچن چلانے کے لئے۔