23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتحصیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کمشنرملتان ڈویژن

تحصیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کمشنرملتان ڈویژن

- Advertisement -

ملتان ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ اچانک تحصیل ہسپتال شجاع آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے بریفنگ دی۔کمشنر ملتان نے مریضوں سے ملاقات کی اور اور ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہاں پر گائنی ،ایمرجینسی ،حفاظتی ٹیکہ جات اور آوٹ ڈور میں تمام علاج و معالجہ مکمل طور پر فری ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو طبی مراکز کی روزانہ انسپکشن کے احکامات دیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510800

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں