کوئٹہ۔26فروری (اے پی پی):ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے بارکھان کے علاقے رکھنی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ دہشتگرد صوبے کے ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے،اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ و افسوس ہوا ۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں ۔