ترکی کی جھل مگسی میں خودکش حملے کی مذمت

86

انقرہ ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کی درگاہ پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق دفترِخارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میںخودکش بم حملے کی شدید مذمت اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔