پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 40 ارب 30 کروڑ 22 لاکھ 65 ہزار 362 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 40 کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار 448 روپے کی تیزی رہی تاہم خرید و …

کراچی ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 40 ارب 30 کروڑ 22 لاکھ 65 ہزار 362 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 40 کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار 448 روپے کی تیزی رہی تاہم خرید و فروخت میں 25 لاکھ 9 ہزار 560 حصص کی کمی ریکارڈ کی گی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40500، 40600، 40700، 40800، 40900، 41000، 41100، 41200 اور 41300 پوائنٹس کی 9 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 844.10 پوائنٹس کے اضافے سے 41312.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 483.26 پوائنٹس کی تیزی سے 21037.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 488.47 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1808.24 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply