ترکیہ کا یوم جمہوریہ صدراردوان کی قیادت پر عوام کے غیرمتزلزل اعتماد کے طور پر یاد رکھا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف

141

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کا یوم جمہوریہ و قومی یکجہتی عوام کی طرف سے صدر اردوان کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعہ کوترکیہ کے یوم جمہوریہ و قومی یکجہتی کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ترک قوم کی طرف سے جمہوریت کے تحفظ اور بالادستی کے عزم کا بھی اظہار ہے۔ اللہ تعالیٰ (ترک) شہدا کے درجات بلند فرمائے