توانائی شعبہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے، عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے، نگراں وزیر توانائی محمد علی

90

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ توانائی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے، عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پٹرولیم ڈویژن میں بریفنگ کے دوران کیا۔ سیکرٹری انچارج ابرار احمد مرزا اور دیگر افسران نے وزیر توانائی کا خیرمقدم کیا اور وزارت کے اداروں اور ذمہ داریوں پر جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر توانائی کو حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر، سپلائی چین، ڈیمانڈ سپلائی پروجیکشن سے آگاہ کیا اور وزارت کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ توانائی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اولین ترجیح ہے، توانائی کا شعبہ شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، عوام پر بوجھ کم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی سرکاری اور نجی شعبے میں طویل تجربے کے حامل ہیں، چیئرمین ایس ای سی پی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔