26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںتوقع ہےکراچی میں گیس کی قلت کا مسئلہ جلد حل...

توقع ہےکراچی میں گیس کی قلت کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا،وزیراعظم شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان المبارک کے ایام میں گیس کی قلت کا نوٹس لیا ہے توقع ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں آغا سید رفیع اللہ کے نکتہ ، کہ کراچی میں سحر وافطار کے دوران لوگوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہے پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اس شکایت کا نوٹس لے چکا ہوں، ہم نے اس ضمن میں اجلاس رکھا ہے توقع ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں