تھانہ انقلاب پولیس پشاورکی اسٹریٹ کرائمزکے خلاف موثرکارروائی،موبائل سنیچروخطرناک راہزن گروہ کے تین ملزمان گرفتارکرلیے

180
6 arrested
6 arrested

پشاور۔ 11 جنوری (اے پی پی):ایس پی ڈویژنزعبد السلام خالد کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی صدرسرکل شفیع اللہ خان کی نگرانی میں تھانہ انقلاب اوردیگرتفتیشی افسران نے سٹریٹ کرائمزمیں ملوث عناصر کے خلاف موثرحکمت عملی کے تحت کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران نواحی علاقوں میں سرگرم موبائل سنیچروخطرناک راہزن سمیت شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گروہوں کا سراغ لگا کرتین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان میں واسیع اللہ، تحسین اللہ اورگلاب شامل ہیں، تینوں ملزمان نواحی علاقہ سوڑیزئی کے رہائشی ہیں، ملزمان راہزنی کی واردات کے دوران شہریوں پرفائرنگ کرکے زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں، پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر ملزمان کوگرفتارکیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نےپشاورکے مختلف علاقوں میں اسلحہ کی نوک پرشہریوں سے نقد رقم سمیت متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس نےملزمان کو حوالات منتقل کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔