تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو معیاری علاج کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، رانا مشہود احمد

69
Rana Mashhood Ahmed
Rana Mashhood Ahmed

لاہور۔4فروری (اے پی پی):چیئر مین پرائم منسٹریوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اہلیہ فرحت مشہود کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقہ PP-172 میں واقع ریاض منصور ٹرسٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہ بچے بھی صحت مند اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

رانا مشہود نے ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ایسے فلاحی منصوبوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے خصوصی توجہ دی جا سکے۔ قبل ازیں رانا مشہود احمد نے بچوں میں کھلونے، مالی امداد اور تازہ پھل تقسیم کیے۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔