23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتیونس میں زیر حراست 11 روسی شہریوں کی رہائی کا حکم

تیونس میں زیر حراست 11 روسی شہریوں کی رہائی کا حکم

- Advertisement -

تیونس۔11اپریل (اے پی پی):تیونس میں زیر حراست 11 روسیوں کی رہائی کا حکم دے دیا گیا۔ تاس کے مطابق کئی روسیوں کی نمائندگی کرنے والی اٹارنی اولفا نے بتایا کہ ایک تفتیشی جج نے 11 روسی شہریوں کی رہائی کا حکم دیا ہے جنہیں نومبر 2024 کے وسط میں تیونس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہیں سرکاری طور پر رہا کر دیا گیا ہے۔واضح رہے تیونس کے اخبار یونیورس نیوز نے رپورٹ کیا کہ روسی شہریوں کے خلاف دہشت گردی سے متعلق شکوک کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق10 اپریل کو، تفتیشی جج نے حراست میں لئے گئے روسیوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں سےملوث ہونے کے ثبوت کی عدم موجودگی کی وجہ سے الزامات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔11 روسیوں کے گروپ کو نومبر 2024 کے وسط میں تیونس میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔

- Advertisement -

ان کے بیانات کے مطابق وہ الجزائر کی سرحد کے قریب واقع صوبہ کسرین کے شہر حیدرہ میں تحقیق کےلئے جا رہے تھے۔ گرفتاری کے دوران، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نےان کے قبضے سے وڈیو آلات برآمد کئے جن بارے تیونس کے حکام نے دعویٰ کی کہ وہ روسی سیاحوں کے بیان کردہ ارادوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580505

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں