جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 0.4 فیصد اضافہ

86

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں شرح نمو 4.2 فیصد تھی۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ اقتصادی جائزہ رپورٹ 2021-22کے مطابق صنعت سے متعلق اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ فرنیچر کی مصنوعات میں سب سے زیادہ اضافہ 301.8 فیصد، لکڑی کی مصنوعات 157.5 فیصد، آٹو موبائل 54.1 فیصد، دوسری صنعت سازی (فٹ بالز) 37.8 فیصد، ملبوسات(Wearing Apparel) 34.0 فیصد، لوہے اور سٹیل 16.5 فیصد، تمباکو 16.7 فیصد، خوراک 11.7 فیصد، مشینیں اور آلات 8.9 فیصد، کیمیکلز 7.8 فیصد، ٹیکسٹائل 3.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ا

س عرصہ کے دوران جن شعبوں میں منفی نمو ریکارڈ کی گئی ان میں ربڑ کی مصنوعات 20.6 فیصد، دوسری نقل و حمل آلات 10.2 فیصد، فیبری کیٹڈ دھات 7.2 فیصد، برقی آلات 1.1 فیصد، دواسازی 0.4 فیصد رہی۔کان کنی اور سنگ کنی کے شعبے میں مالی سال 2022 کے دوران 4.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ پچھلے سال یہ شرح مثبت 1.2 فیصد رہی۔کوئلہ، قدرتی گیس، کرومائیٹ، خام تیل اور بیریٹس میں بالترتیب 4.5، 25.7، 8.3 اور 162.5 فیصد اضافہ واقع ہوا تاہم چند معدنیات کی نمو زیر جائزہ عرصہ میں منفی رہی جیسے میگنی سائٹ 52.3 فیصد، جپسم 37.0 فیصد، چونا پتھر 33.3 فیصد اوچر 25.5 فیصد اور پہاڑی نمک 24.2 فیصد رہا۔