جازان میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث شہری کو سزائے موت

112
Ministry of Interior of Saudi Arabia
Ministry of Interior of Saudi Arabia

جازان ۔29دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جازان میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث مقامی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔ ایس پی اےکے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقامی شہری بدر بن محا مجرشی کو ایک کم عمر لڑکی کو اغوا اور اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف تمام ثبوت پراسیکیوشن نےعدالت کو فراہم کیے جہاں جرم ثابت ہونے پر اسے ’فساد فی الارض‘ یعنی زمین پر فتہ و فساد برپا کرنے کے جرم میں سزائے موت کا حکم صادر کیا گیا۔ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ اورسپریم کورٹ نے بھی بحال رکھا۔ایوان شاہی سے بھی جرم کی سنکین نوعیت کو دیکھتے ہوئے سزائے موت کی توثیق کردی گئی۔وزارت داخلہ نےگزشتہ روز جازان میں عدالتی حکم کے مطابق مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔