جاپان ، لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی

121
Landslide
Landslide

ٹوکیو۔29جولائی (اے پی پی):جاپان میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے ۔

شنہو ا نیوز کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یاماگاتا پریفیکچر کے شہر شنجو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی نعش ان دو پولیس افسران میں سے ایک کی ہے جو جمعرات کو ایک پولیس کار میں بہہ جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے ، جبکہ دوسرے پولیس افسر کی نعش پہلے ہی مل گئی تھی۔

اس سے قبل ایک 86 سالہ شخص کی نعش بھی برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہےکہ وہ پڑوسی اکیتا پریفیکچر میں سیلابی ندی میں بہہ گیا تھا۔