جاپانی وزیراعظم اور روسی صدر کا علاقائی تنازعات کا حل تلاش کرنے پر اتفاق

67

ڈارون۔17 نومبر(اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دوسری عالمی جنگ کے بعد (70 سال سے زائد عرصے) سے تصفیہ طلب تمام معاملات کا حل تلاش کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔شنزو ایبے شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈاروِن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کے اور صدر پیوٹن کے درمیان سنگاپور میں بات چیت ہوئی تھی۔ایبے کا کہنا تھا کہ 1956ءکے مشترکہ اعلامیے کی بنیاد پر دوطرفہ امن معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات کو تیز کرنے بارے انہوں نے پیوٹن سے اتفاق کیا ہے۔