لاہور۔19 فروری(اے پی پی ) جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، جدیدتحقیق سے اقسام کی تبدیل اور بیماریوں پر قابو پا کر پاکستان گنا پیداکرنے ولا دنیا کا پہلا بڑا ملک بن سکتاہے، جدید تحقیق کے مطابق پنجاب میں گنے کی فی ایکڑ اوسط پیداوار تقریباً695 من فی ایکڑ ہے جبکہ عالمی اوسط پیداوارتقریبََا 706من فی ایکڑ ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے پر عمل کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے زیادہ پیداواری صلاحیت اور چینی کی یافت (ریکوری) والی اقسام کاشت کریں۔ بیج کا چنائو لیرا اور اچھی فصل سے کریں اس مقصد کے لیے مونڈھی فصل ہرگز استعمال نہ کریں۔ گری ہوئی فصل سے بھی بیج استعمال نہ کریں اس کے علاوہ بیج والی فصل کیڑوں ، بیماریوں اور کورے کے مضر اثرات سے محفوظ ہونی چاہیے۔