جسٹس عمر عطاء بندیال کی بحیثیت چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے اہم دور کا آغاز ہوگیا ہے،چوہدری فواد حسین

118
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کے ساتھ ہی عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دورکاآغاز ہو گیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ اور ہائی کورٹ میں کئی درجن ججز کی تعیناتی ہونا ہے۔ نئے چیف جسٹس پاکستان کی عدالتوں میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔