جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی تیاریاں جاری

143

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی تیاریاں جاری ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ حکام کی جانب سے ایف نائن میں تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ سٹاف کی جانب سے چیف کمشنر اور ڈی سی اسلام آباد کو بریفنگ دی گئی ۔

یوم آزادی کی مناسب سے شہر میں متعدد چھوٹے بڑے ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔چیف کمشنر، ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک نے ایف نائن کا دورہ کیا۔ایف نائن پارک میں یوم آزادی پر شہریوں کے لیے بڑا ایونٹ سجایا جائے گا۔