پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ضلع خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیں۔
ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں انچارج جمرود اڈا عبدالرشید خان نے جمرود بائی پاس روڈ پر دوران ناکہ بندی پیدل مشکوک شخص سے دوران تلاشی 1026 گرام آئس برآمد کرکے ملزم نورمت خان ولد عقل خان ساکن افغانستان حال قدم جمرود کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کر دیا۔
دوسری کارروائی میں پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر سائیکل سوار سے تلاشی کے دوران 900 گرام آئس برآمد کرکے ملزم حماد ولد معراج ساکن وزیر ڈھنڈ کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔