جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا

143
جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل (جمعہ سے ) شروع ہوگا

کیپ ٹائون۔1جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیولینڈز ،کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

میزبان پروٹیز ٹیم نے گرین شرٹس کو میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے ، جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا ۔

ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گی۔پروٹیز ٹیم سیریز جیتنے کےلئے جبکہ گرین شرٹس سیریز برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کو اُس کی سرزمین پر 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔