اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جنوری 2023 سے اب تک ملک کے مختلف حصوں میں 24 خودکش حملے ہوئے ، 14 خودکش حملہ کرنے والے افغانی تھے ۔ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ رواں سال اب تک ملک کے مختلف حصوں میں 24 خودکش حملے ہوئے ہیں ان میں اکثریت افغانی تھے ۔
بارہ ربیع الاول کو ہنگومیں حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانی تھے ، افغان شہریوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے تمام شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی کل تعداد 4.4 ملین ہے، ان میں سے جن کے پاس رجسٹریشن ہے ان کی تعداد1.40 ملین ہے، 1.73 ملین کہیں رجسٹرڈ نہیں ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز کی تعداد 0.85 ملین ہے۔