غزہ ۔31جنوری (اے پی پی):غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے ملبے سے 350 ملنے والوں لاشوں کی تعداد 350 سے بڑھ گئی ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارکن غزہ کی پٹی میں ملبے کے نیچے سے 354 لاشیں نکال چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق انکلیو میں 14 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او سی ایچ اے کے اندازے کے مطابق غزہ میں 50 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ ملبہ ہٹانے میں 20 سال لگ سکتے ہیں۔جنوری 2025 تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 47 ہزار فلسطینی جاں بحق اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے تھے۔غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ 19 جنوری کو کیا گیا۔