واشنگٹن۔12مارچ (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی وباکے آغاز کے بعد سے ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف ہونے والے نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہوئےان کارروائیوں کونامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جو بائیڈن نے اپنے پہلے پرائم ٹائم خطاب میں کہا کہ کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ کے دوران ہم ایک دوسرے کے خلاف ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کے دوران ایشیائی نژاد امریکی شہریوں کے خلاف پہلے بھی مختلف گھنائونے اور نفرت انگیز الزامات لگائے گئے اور انہیں ہراساں کیا گیا۔