جون 2020ءکے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 51 ملین ڈالر مالیت کے ٹی بلز کی خریداری

74
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی)جون 2020ءکے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 51 ملین ڈالر مالیت کے ٹی بلز خریدے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق ٹی بلز کی خریداری میں غیر ملکی سرمایہ کارون کی دلچسپی کا عمل جاری ہے اور ٹی بلز پر شرح منافع میں کمی کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے 51 ملین ڈالر کے تی بلز خریدے گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال 2020ءکے دوران غیر ملی سرمایہ کاروں نے ٹی بلز پر 3.692 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دوران سال ہاٹ منی کی مد میں کی گئی سرمایہ کاری سے 3.060 ارب ڈالر کا انخلا ہوا ہے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹی بلز پر کلی جانے والی 623 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ملک میں موجود رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جون 2020ءکے دوران برطانیہ سے ٹی بلز پر 51 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ اس طرح صرف 1.7 ملین ڈالر کا انخلا ہوا ہے۔