کوالالمپور۔11دسمبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ کل(منگل )سے شروع ہو گا ۔پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ (کل)منگل سے شروع ہو گا ۔ پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ۔ تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔