جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے قانونی پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے ،پی ٹی آئی کے ہر مطالبے پر تحریری جواب دیا جائے گا ، اعجاز الحق

134

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ( ضیاء الحق ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے کمیٹی کا آئندہ اجلاس 7 یوم کی ڈیڈ لائن مکمل ہونے کے بعد بلا لیا جائے گا ،جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے قانونی پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے ،ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ۔بدھ کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن محمد اعجاز الحق نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر مطالبے پر تحریری جواب دیا جائے گا ۔