سمبڑیال۔ 22 جنوری (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کاشتکاروں کو اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ اسپرے …
محكمہ زراعت سمبڑیال كی کاشتکاروں کو اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور استعمال نہ کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سمبڑیال۔ 22 جنوری (اے پی پی):ایگری کلچر آفیسر/ پیسٹی سائیڈ انسپکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال صبا تحسین نے کاشتکاروں کو اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر ہرگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے اسپرے کے بعد جڑی بوٹیوں کو چارے کے طور پر مویشیوں، جانوروں بالخصوص بکریوں، گائے، بھینسوں وغیرہ کو ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ اسپرے کے زہریلے اثرات جہاں جڑی بوٹیوں کے ذریعے مذکورہ جانوروں کے پیٹ میں داخل ہو کر دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں وہیں جانوروں اور مویشیوں کی زندگیوں کو بھی خطرات سے دوچار ہونا پڑ سکتاہے
نیز زہر کے چھڑکائو کے بعد گوڈی یا بارہیرو کے استعمال سے بھی گریز کیاجائے تاکہ زہروں کا موثر اثر دیر تک برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں گندم سمیت دیگر زرعی اجناس کی بہتر پیداوار کا حصول اشدضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے اوراس دوران کوئی جگہ خالی نہیں رہنے دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگر اسپرے کر دیاجائے تو اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے ریتلے اور کلراٹھے علاقوں میں ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے زہروں کا اسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔








