نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کی ٹیلی فون پر گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے حوالے سے پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنمائوں نے اس پیش رفت کو عالمی اقتصادی صورتحال کے لیے بھی مثبت قرار دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں مصر کے شہر العلمین میں منعقد ہونے والے علاقائی چار (R-4) وزرائے خارجہ اجلاس (پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر) کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔








