جیکب آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):جیکب آباد کے بائی پاس قومی شاہرا ہ پر مزدا اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں رکشہ پر سوار 35 سالہ خاتون زہراء انڑ جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حدود کی پولیس نے جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔تھانہ آباد پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جس کے عینی شاہد بھی موجود ہیں جبکہ مزدا ڈرائیور حادثے کی جگہ سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے نا کہ بندی کردی گئی ہے۔