جیکب آباد پولیس کی کارروائی ، بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار

93
Arrested
Arrested

لاڑکانہ ۔16جولائی (اے پی پی):جیکب آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سمگلر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا، تفصیلا ت کے مطابق جیکب آباد کے ائیرپورٹ تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افضل بابا قبرستان سے ایک بین الصوبائی سمگلر زبیر رمدانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں 2 کلو آئس منشیات برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔