جیکب آباد،سموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی

110
جیکب آباد،سموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی

جیکب آباد۔۔۔ 27 دسمبر (اے پی پی):سموگ اور فضائی آلودگی سے متعلق ویرک فرام کی جانب سےگزشتہ روز آگاہی ریلی نکالی گئی ۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان، ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو ،ڈاکٹر در محمد سومرو ڈاکٹر ارشاد احمد کہر نےقیادت کی۔ ریلی میں عملے نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہاکہ ہم سب کے لیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے شہر میں سموگ اور آلودگی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے،سموگ نہ صرف ہمارے ماحول کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ ہمارے اور ہمارے بچوں کی صحت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔

یہ ریلی عوام کو آلودگی کے مضر اثرات اور سموگ کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے نکالی جا رہی ہے۔ آئیے، ہم سب مل کر سموگ کے خلاف قدم اٹھائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔