حافظ سلمان بٹ اور شیخ محمد انور کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

68

لاہور۔6 مئی(اے پی پی ) پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر حافظ سلمان بٹ اور سینئر نائب صدر شیخ محمد انورنے اپنے جاری ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ جےسے بے ضرر انسان پر حملہ انتہائی افسوس ناک بات ہے،پریم یونین اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے، درحقیقت یہ جمہوریت پر حملہ ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال پر اس حملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری ہونی چاہیے، ملزم کے پےچھے چھپے ہوئے خفیہ چہروں کو بے نقاب کرنا چاہیے اور قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی قائدین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اُنہےں بھرپور سکیورٹی مہیا کی جائے۔