حماس نے اسرائیلی خاتون کو 2بچوں سمیت رہا کر دیا

78
Palestine

غزہ۔12اکتوبر (اے پی پی):فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی خاتون اور اس کے 2بچوں کو رہا کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے مسلح ونگ ازیدین القاسم بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی حملے کے دوران زیر حراست ایک اسرائیلی آبادکار خاتون اور اس کے 2بچوں کو رہا کر دیاہے۔

حماس ٹیلی ویژن الاقصی نیٹ ورک نے وڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی علاقے کیبوتزہولت کی رہائشی خاتون اویتال ا لادجیم نیلے رنگ کے لباس میں اپنے 2بچوں کے ساتھ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان خاردار تاروں والے علاقے میں ہے جبکہ حماس کے 3ارکان وہاں سے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس دعوے کی تصدیق کی کوشش کر رہے ہیں۔