اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1200 ہو گئی، اسرائیلی فوج کا حماس کے سینئر رکن محمود ابو شاملہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ، تل ابیب۔12اکتوبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہو گئی جبکہ تقریباً 5,600 افراد زخمی ہیں اور اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رکن محمد ابو شاملہ کو شہید کرنے کا د عویٰ کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کوئی بستر خالی نہیں بچا اور …

غزہ، تل ابیب۔12اکتوبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 1,200 ہو گئی جبکہ تقریباً 5,600 افراد زخمی ہیں اور اسرائیلی فوج نے حماس کے سینئر رکن محمد ابو شاملہ کو شہید کرنے کا د عویٰ کیا ہے۔

روسی خبر رساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کے ہسپتالوں میں کوئی بستر خالی نہیں بچا اور یہاں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء ختم ہو رہی ہیں۔ادھر اسرائیلی فوج کی پریس سروس نے بتایا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے حماس کے سینئر رکن محمد ابو شاملہ کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق محمد ابو شاملہ کے گھر کو اسرائیل کے خلاف حماس کی بحری کارروائیوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ذخیرہ کیا جاتا تھا۔