31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںحکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، چودھری...

حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، چودھری حامد حمید

- Advertisement -

سرگودھا۔ 10 فروری (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی چودھری حامد حمید نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری اور لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے حکومت سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

پیر کو لاہورروڈ پر نجی ہاؤسنگ سیکم کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے مثبت اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے جس کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

- Advertisement -

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق ایم پی اے چودھری عبدالرازق ڈھلو ں،مرزا محمد الیاس بیگ،سیکرٹری جمخانہ عثمان وڑائچ، سیاسی و کارباروی شخصیات ، وکلا اور معززین شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558325

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں