حکومت ملک میں عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے قومی اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ‘ زلفی بخاری

100
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نصب العین اور مقاصد قومی اداروں اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہیں۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں عوام اورملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے قومی اداروں کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے جو مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بری طرح متاثر ہوئے تھے۔زلفی بخاری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو مضبوط اسلامی ملک بنانا چاہتے ہیں۔