اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):حکومت پاکستان نے مالی سال 23۔2022 کے دوران ماحولیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں۔ قومی اقتصادی جائزہ برائے سال 2022-23 کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے "سعودی گرین” اور "مڈل ایسٹ گرین” اقدامات کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔
علاوہ ازیں دس بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت، جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران 3296.683 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں اور 188.41 ملین پودے لگائے/تقسیم کئے گئے۔ مارچ 2023 تک مجموعی طور پر 2027.01 ملین پودے لگائے/تقسیم کئے گئے۔