رینالہ خورد۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے احکامات پراسسٹنٹ ڈائریکڑزراعت رینالہ خورد کی جانب سے اینٹی سموگ کاروائیاں جاری ہیں ،فصلوں کی باقیات کو جلانے اورسموگ کاباعث بننے والے 22افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروادیے گئے ہیں
جبکہ 12افراد کوگرفتارکر لیا گیا ہےجبکہ ایک لاکھ 95ہزارروپیے جرمانےعائد کیاگیاہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عمران احمد نے کہا ہے کہ فضاکو آلودگی سے بچانے اورماحول کو صاف ستھرا بنانے کےلیےسموگ پھیلانے والوں کی خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔