اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 10فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر 2018 کے دوران ترسیلات زر 10 ارب 72 ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت میں ترسیلات زر 9 ارب 74 ارب ڈالر تھیں۔ ترسیلات زر میں اضافے سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مظبوطی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانی رقوم سرکاری زرائع سے بھیجیں۔