اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں مثبت تبدیلی آرہی ہے، وزیراعظم عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کررہے ہیں۔ یہ بات انہوںنے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران کی قیادت میں عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی ترقی بھی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔