خام تیل کے نرخوں میں کمی

64

نیویارک ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی تاہم چین میں بڑھتی پیداواری سرگرمیوں کے باعث تیل کی طلب بڑھنے کے امکانات کی وجہ سے قیمتوں میں کمی محدود رہی۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 82.66 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹڑمیڈیٹ کے سودے 74.29 ڈالر فی بیرل طے پائے۔