ایبٹ آباد۔ 23 اپریل (اے پی پی):جامع مسجد مدنی چٹہ پل ایبٹ آباد کی خطیب مولانا شیر محمد نے کہا ہے کہ ختم نبوت کانفرنس کی انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اس دفعہ بھی گذشتہ سال کی طرح یادگار کانفرنس منعقد کی جائے گی، ملک پورہ میں ختم نبوت ﷺحلقہ فاروق اعظم کے عہدیداران اور عوام کا جذبہ قابل دید ہے۔
بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اہلیان ملک کی غیور عوام اور حلقہ فاروق اعظم کے ذمہ کارکن اس دفعہ بھی ملک پورہ کی کانفرنس کو یاد گار بنائیں گے، ہر سال مئی میں ہونے والی کانفرنس میں ملک پورہ کے نوجوان، بچہ اور بوڑھے جس جوش و جذبہ سے حصہ لیتے ہیں وہ قابل ستائش ہے، ان کا یہ جذبہ حضرت محمدﷺ سے سچی محبت اور عقیدت کا مظہر ہے۔