خریص آئل فیلڈ سے تیل کی سپلائی ستمبر کے آخر تک بحال ہو جائے گی، آرامکو01

85

ریاض ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی آرامکو کے جنوبی حصے میں سے تیل کی پیداوار کے نگران جنرل منیجر نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک خریص آئل فیلڈ سے تیل کی سپلائی کو بحال کر دیا جائے گا۔ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب کی تیل کی دو بڑی تنصیبات کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دوسری تنصیب بقیق کے مقام پر واقع ہے۔ ان مقامات کی مرمت کے لیے سعودی آرامکو امریکا اور یورپ سے درکار آلات اور دوسرے سامان کو امپورٹ کرنے کے عمل میں ہے۔