تہران۔27اگست (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا مگر کسی سے خوفزدہ بھی نہیں ۔ اردو نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی کو فون پر کہا کہ اُن کا ملک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش نہیں کر رہا ،تاہم تہران میں فلسطینی رہنما کی موت پر ردعمل ضرور مگر نپے تلے انداز میں دیا جائے گا۔