23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومتازہ ترینخواتین کو مکمل طور پر با اختیار بنائے بغیر گرین اکانومی اور...

خواتین کو مکمل طور پر با اختیار بنائے بغیر گرین اکانومی اور پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،سپیکرقومی اسمبلی کا کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خواتین کو مکمل طور پر با اختیار بنائے بغیر گرین اکانومی اور پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،توقع ہے کہ ’’جینڈرایمپاورمنٹ اور گرین اکانومی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس ہماری کوششوں کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگی۔

پیر کو یہاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے جاپان کی وزیر مملکت توشیکو آبے سمیت تماملکی و غیرملکی مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں جنیں خودمختار بنائےبغیر گرین اکانومی اور پائیدار ترقی اہداف کے حصول کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، خواتین کو با اختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ، پاکستان کی پارلیمنٹ اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، پاکستان کی پارلیمنٹ میں جینڈرمین سٹریمنگ کمیٹی کا قیام ملک میں خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم قدم ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ناقابل قبول ہے ۔موسمیاتی تبدیلیوں کا ذکرکرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ یہ ایک اہم عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس سے نمٹنے کےلئے ہر سطح پر تسلسل سے اقدامات جاری ہیں، گرین اکانومی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں اربوں روپے کی شمسی توانائی منصوبے کا آغازکیا گیا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلئے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹربرائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کو اس اہم مسئلے پر ریجنل کانفرنس منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سپیکرنے توقع ظاہرکی کہ یہ کانفرنس ہماری کوششوں کے حصول میں مدد گار ثابت ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=492918

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں